پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی، انڈیکس 43 ہزار سے نیچے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 20 jan
psx 20 jan

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک باپھر مندی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے گرگیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 52 ارب روپےکا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روزشدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 420.13 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار747 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 56 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 167 پوائنٹس کی سطح سے ہوا، ابتداء میں پی ایس ایکس میں تیزی دیکھی گئی اور ور 100 انڈیکس ایک موقع پر 135 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43 ہزار 302 پوائنٹس پر بھی نظر آیا۔

تاہم کاروبار میں تیزی کا یہ رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہا اور 100 انڈیکس میں بتدریج کمی دیکھی گئی، ایک موقع پر انڈیکس میں 535 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھنے میں آئی تاہم کاروبار کا اختتام 420 پوائنٹس کی کمی سے ہوا ۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 198.43 پوائنٹس کی کمی سے 19 ہزار798.84 کی سطح پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 189.84 پوائنٹس کی کمی سے 29 ہزار 808.60 کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج منفی رجحان سے سرمایہ کاروں کے 52 ارب روپے ڈوب گئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8085 ارب روپے سے کم ہو کر 8033 ارب روپےپر آگیا۔

Related Posts