صدر مملکت عارف علوی آٹے کے بحران کے ذمہ داروں سے لاعلم نکلے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے ملک میں آٹے کے بحران سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے اس کا پتہ نہیں ہے لیکن پتہ ہونا چاہیے۔

کراچی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کے ساتھ قومی ادارہ برائے صحت اطفال اور قومی ادارہ برائے امراض قلب کا دورہ کیاا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یہاں آیا ہوں، اسپتال میں ایک ایک بستر پر چار سے پانچ بچے موجود ہیں اور ادویات مریضوں کو باہر سے لینی پڑرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر مریضوں کو پریشان کیے بغیر تینوں اسپتالوں کی منتقلی کویقینی بنایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہوں گے، دعوے کرتے وقت خزانے کی حالت کا علم ہی نہیں تھا لیکن اب خزانے کی کیفیت کا پتہ چلا کہ کیا کیفیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حفیظ شیخ نے ای سی سی اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی منظوری دے دی

اسی دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ملک میں آٹے کا بدترین بحران چل رہا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟جس کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ اس کا مجھے پتہ نہیں لیکن پتہ ہونا چاہیے۔

دوسری جانب وزیراطلاعانت سندھ سعید غنی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کی تعریف ہی کروں گا کہ اگر انہیں کسی چیز کا نہیں پتہ تو انہوں نے کہہ دیا، بجائے وہ فردوس عاشق اعوان کی طرح ‘بونگی مارتے انہوں نے سچی بات کردی۔