عمران خان قوم پر عذاب بن کر نازل ہوئے ہیں، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PMLN rejects govt move to ban public meetings
Maryam-Aurangzeb

اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مہنگائی کی شدت میں اضافے کی مذمت، اشیائے خوردونوش سستا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اس عذاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سولہ ماہ میں نواز شریف کے ترقی کرتے ملک کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب صرف سولہ ماہ میں ملک کو غریب اور مہنگا ترین ملک بنا دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے سولہ ماہ میں عوام سے صرف اْن کو رلانے کا وعدہ پورا کیا ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ شماریات کے اعدادوشمار عمران صاحب کی نالائق حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری محمکے خود گواہی دے رہے ہیں کہ ملک نالائق ترین ٹولے کے رحم وکرم پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس سے لے کر دال، سبزی اور ٹماٹر تک ہر چیز مہنگائی کا ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دسمبر2019ء میں خوراک کی قیمتوں میں 82 فیصد اضافہ عمران حکومت کی بے حسی کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹماٹر 321 فیصد، پیاز 169 اور سبزیاں84 فیصد مہنگی ہونا نالائق حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گا،ایشین ڈویلپمنٹ بینک

انہوں نے کہاکہ دال مونگ53 فیصد، گڑ31 فیصد، گیس چارجز میں55 فیصد اضافے کا مطلب ہے کہ عوام کو مہنگائی نے پیس کررکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اتنی زیادہ مہنگائی کرچکے ہیں کہ غریب اپنی غربت کے ساتھ ختم ہوجائے۔

انہوں نے کہاکہ جو حکومت سستا ٹماٹر، پیاز اور سبزی نہیں دے سکتی، عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کیسے دے سکتی ہے؟۔انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس، دال، روٹی، آٹا، بچوں کا دودھ اور دوائی تک ہر چیز غریب کی پہنچ سے دور گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب یہ ہے آپ کا احساس؟ یہ ہے آپ کی احساس کی ریاست؟ یہ تو بے حسی کی حکومت ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت، کاروبار، روزگار ہر شعبہ کے لوگ دہائی دے رہے ہیں۔

Related Posts