سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں 10بچوں کی پراسرار ہلاکت ہوئی ہے جبکہ 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے،کشمیری عوام خصوصا بچوں کے والدین اذیت کا شکار ہیں ،حکام موت کی وجوہات بتانے سے گریز کر رہے ہیں ۔
اودھم پور کے گاؤں رام نگر میں ان بچوں کو شدید بخار، قے اور پیشاب کی مقدار کم ہونے کی شکایت تھی،پراسرار بیماری سے مزید 6 بچوں کی حالت تشوشناک ہے جن کوپنجاب اور جموں کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 166 ویں روز میں داخل، معمولاتِ زندگی بدستور مفلوج