پاکستان سٹیزن پورٹل سے 42 ہزار444 شکایات کا ازالہ کیا گیا ، رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistan citizen portal
pakistan citizen portal

اسلام آباد: سٹیزن پورٹل ملک میں شکایات کے ازالے کا سب سے بڑا نظام بن گیا، رپورٹ کے مطابق فنانس ریونیو اینڈ اکنامک ڈویژن نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے شہریوں کی 42 ہزار444 شکایات کا ازالہ کیا۔

سٹیزن پورٹل کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق فنانس ریونیو اینڈ اکنامک ڈویژن کوپی سی بی کے توسط سے 44 ہزار554 شکایات موصول ہوئی تھیں ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 5 اعشاریہ 2 درخواستیں ایسی ہیں جن پر عمل نہیں ہوسکااور اس حوالے سے بھی کام جاری ہے۔

رپورٹ میں مزید3 ہزار428 شکایات کا ذکر کیا گیا ہے جن میں سے 3 ہزار337 درخواستوں کو ضروری کارروائی کے لئے متعلقہ محکموں اور تنظیموں کو بھجوا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقریبا96 فیصدیا3 ہزار284 شکایات ایسی ہیں جنہیں دور کیا گیاجبکہ 144 یا پھر 4 فیصد درخواستوں پر کام جاری ہے۔

فنانس ڈویژن کے محکمہ اور ذیلی تنظیموںکوسٹیزن پورٹل کے توسط سے23 ہزار889شکایات موصول ہوئی جن میں سے 98 فیصد یعنی 23 ہزار889 درخواستوں کو حل کیاگیاجبکہ باقی 2فیصد درخواستوں پر عمل جاری ہے۔

معاشی امور ڈویژن کو 43 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42 کو حل کیا گیا جبکہ صرف ایک شکایت پر کام جاری ہے۔

اسی طرح ریونیو ڈویژن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو17 ہزار194 شکایات موصول ہوئی تھیںجن میں سے15 ہزار519 حل کی گئیںاور ابھی تک 1 ہزار675 درخواستوں پر عملدر آمد جاری ہے۔

Related Posts