تتلی کی طرح اڑنے اور شہد کی مکھی کی طرح حملے کرنے والے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمدعلی کی آج 78 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ، اُنہوں نے اپنے کیرئیر میں61 فائٹس کھیلی اور 56 میں کامیابی حاصل کی۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد 17 جنوری 1942 کوکینٹکی پیدا ہوئے اور ان کا نام کیسیس کلے رکھا گیا تھا تاہم 70 کی دہائی میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور اپنے لیے محمد علی کے نام کا انتخاب کیا۔
باکسر محمد علی نے اپنے کیرئیر میں 61 فائٹس کھیلی ، 56 میں کامیابی حاصل کی اور 37 باکسرز کو ناک آؤٹ کیا، محمد علی نے 12سال کی عمر میں باکسنگ کا آغاز کیا اور 19 اکتوبر 1960 کو لوئی ویل میں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا پروفیشنل مقابلہ جیتا۔
محمد علی کی شہرت کا آغاز 60 کی دہائی میں روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیت کرہوا جس کے بعد ان کی کامیابیوں کا ناختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوااور وہ دنیا کے عظیم ترین باکسر بن کر سامنے آئے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ چھوڑنا چاہتا ہوں۔محمد حفیظ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان