مظفر آباد: وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر کے لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور مظفرآباد کے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔
وزیراعظم عمران خان کو آزاد جموں وکشمیر مظفرآباد کے دورہ کے موقع پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔
وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور بھی عمران خان کےہمراہ تھے ، ، وزیر اعظم نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے ان کو درپیش مسائل دریافت کئے۔
اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور صدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو حالیہ قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان کا مظفر آباد کا دورہ، آزاد کشمیر میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کو بریفینگ دی گئی، اسکے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے ہسپتال میں مریضوں کی عیادت بھی کی۔@ImranKhanPTI pic.twitter.com/v3MpIbcVLZ
— PTI South Punjab (@PTISPOfficial) January 15, 2020
واضح رہے کہ آزادکشمیر اور بلوچستان میں برفباری نے تباہی مچادی ہےاور برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 98 ہو گئی ہے اور سب سے زیادہ 69 ہلاکتیں آزاد جموں و کشمیر میں ہوئیں۔
برفانی تودہ گرنے سے آزاد جموں کشمیر میں56مکان بھی تباہ ہوگئے، ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرین کو کمبل،خوراک پہنچادی گئی،اسپتالوں اور اسکولوں میں عارضی شیلٹرفراہم کردیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارش اور شدید برفباری، ملک بھر میں 98 افراد لقمہ اجل