فردوس عاشق اعوان اور سعید غنی میں ٹوئٹر پر لفظی جنگ، اعدادوشمار کے ساتھ گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان اور سعید غنی میں ٹوئٹر پر لفظی جنگ، اعدادوشمار کے ساتھ گفتگو
فردوس عاشق اعوان اور سعید غنی میں ٹوئٹر پر لفظی جنگ، اعدادوشمار کے ساتھ گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ ہوئی جس کے دوران اعدادوشمار کے ساتھ گفتگو کی گئی۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز کہا کہ سعید غنی صاحب! آپ کی لاعلمی پر افسوس ہے، آپ نے قوم کا مال لوٹا اور جھوٹے اعدادوشمار پر معیشت چلائی۔

ٹوئٹر پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ کو یہ بھی علم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا؟ رواں سال زیادہ ٹیکس حاصل کیا گیا۔ 

پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رواں مالی سال کی ششماہی میں حاصل کردہ ٹیکس 2085 ارب ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.4 فیصد زیادہ ہے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ درآمدات کی تعداد 21 فیصد کم ہوئی جبکہ داخلی ٹیکسز یعنی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 21.2، 34 اور 25.6 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسمارٹ فونز کے ذریعے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے لیے ٹیکس آسان ایپ متعارف کرائی گئی۔ ٹیکس وصولیوں کو تحریک کی شکل دی گئی۔ 

ٹیکس وصولیوں پر حکومت کی تعریف کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملک میں ٹیکس وصولیوں کو تحریک کی شکل دی اور ٹیکس اصلاحات پر کام شروع کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایف بی آر کے پورٹل پر لوگوں کے سفر، زمین کے لین دین، ود ہولڈنگ اور گاڑیوں سے متعلق تفصیلات میسر ہیں۔ اس سال 105 ارب جبکہ  گزشتہ سال 36ارب کے ری فنڈ جاری ہوئے۔ 

براہِ راست حملے پر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی بھی خاموش نہ رہ سکے۔انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں جواب دیتے ہوئے کہا  کہ فردوس باجی لاعلم میں نہیں، آپ ہیں۔ گزشتہ مالی سال آپ کی نااہل حکومت نے کم ریونیو اکٹھا کیا۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ یہ تاریخ کا واحد سال تھا جب گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ریونیو اکٹھا ہوااور رواں سال بھی آپ ہدف سے بہت پیچھے ہیں۔ موازنہ بھی بد ترین اعدادوشمار سے کر رہی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ آپ کے ٹویٹ لکھنے والے کو شاید یہ علم نہیں کہ جس دور کو آپ لوٹ مار اور جھوٹے اعدادوشمار کا دور کہہ رہی ہیں، اس میں کون کون کام کر رہا تھا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ آپ کے بقول لوٹ مار کے دور میں آپ کے شعبۂ خزانہ، وزارتِ خارجہ اور دیگر شعبہ جات کے وزیر کابینہ کا حصہ تھے۔ 

 

 

 

Related Posts