نوازشریف کالندن کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ میں ناشتہ،تصویر وائرل،حکومت کا نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz Sharif's Breakfast at London's Most Expensive Restaurant Goes Viral

لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ میں ناشتے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی۔سابق وزیراعظم اس تصویر میں اپنے صاحبزادے حسن نواز، بھائی شہباز شریف، بھتیجے سلمان شہباز اور سمدھی اسحاق ڈار کے ساتھ بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

شریف فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چہل قدمی کیلئے باہر گئے تھے۔ ادھر سابق وزیراعظم کی تصویر وائرل ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ان کے ذاتی معالج سے رابطہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے نواز شریف کے علاج بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں۔

مزید پڑھیں:نواز شریف واپس بھی آئیں گے اور اپنے بیانیے کو آگے بڑھائیں گے، رانا ثنااللہ

ادھر وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے نواز شریف کی تصویر وائرل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ کھا پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت جو کہ نواز شریف کے علاج اور ضمانت کے معاملے میں براہ راست فریق ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ضمانت کی مدت میں توسیع کے لئے درخواست بھی دی ہوئی ہے جس پر ابھی پنجاب حکومت نے میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی نواز شریف کے وکیل کو تازہ میڈیکل رپورٹس کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔

Related Posts