کراچی ترقیاتی پیکیج: سندھ حکومت نے 8 سڑکوں کی تعمیرِ نو مکمل کر لی ہے۔مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بارش
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکیج کے تحت آج 8 سڑوں کی تعمیرِ نو مکمل کر لی ہےجن میں سیوریج سسٹم بھی شامل ہوگا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی پیکیج کے تحت سندھ حکومت نے دیگر پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ 12 سڑکوں کی تعمیرِ نو شروع کر رکھی ہے جن میں سے 8 مکمل ہوئیں۔

پیغام میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جن 8 سڑکوں کی تعمیرِ نو آج مکمل کی گئی، ان میں سے زیادہ تر کراچی کے علاقوں لی مارکیٹ اور ککری گراؤنڈ کے قریب ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سڑکوں کی تعمیرِ نو کے حوالے سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا اِن سڑکوں کی تعمیرِ نو کے بعد علاقہ خوبصورت نہیں لگتا؟

یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت و سابق سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کے دور میں سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے  اور پیپلز پارٹی صرف کارکردگی پر یقین رکھتی ہے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز  ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی حکومت نے لیاری کے علاقے میں نیپیر روڈ  پر کام شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کارکردگی پر یقین رکھتی ہے۔ مرتضیٰ وہاب

Related Posts