قومی ریسلر انعام بٹ آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

inam butt wrestler
inam butt wrestler

گوجرانوالہ: ایشین بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ریسلر انعام بٹ آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، بارات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

گزشتہ شب قومی ریسلر انعام بٹ کی مہندی کی رسم ادا کی گئی جس میں شرکت کے لیے وہ گھوڑے پہ سوار ہو کر مقامی ہال پہنچے جہاں عزیز و اقارب اور دوست احباب نےان کا والہانہ استقبال کیا، ریسلر انعام بٹ مہندی کی تقریب کے لیے شلوار کرتے میں ملبوس تھے ۔

مہندی کی رسم کو یادگار بنانے کے لیےریسلر انعام بٹ نے تقریب میں موجود دوست پہلوانوں کے ہمراہ روایتی گرز اٹھائے اور پھر دوستوں کے اصرار پر ان کے ساتھ بھنگڑے بھی ڈالے،مہندی کی رسم میں گھوڑا ڈانس اورآتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

مہندی کی تقریب میں شریک مہمانوں کی تواضع دیسی گھی سے بنے کھانوں ، حلوہ پوری ، حلیم چاول سمیت کئی پرتکلف کھانوں سے کی گئی، ریسلر انعام بٹ کی شادی میں ممتاز پہلوانوں سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اوپننگ بیٹسمین شان مسعود سپر فٹ کرکٹرزکی دوڑ میں سب سے آگے

انعام بٹ کے مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جو اپنے قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین تھی،قومی ریسلر کی دعوت ولیمہ طے شدہ پروگرام کے مطابق ایک دن بعد 10جنوری کو ہو گی ۔

ریسلر انعام بٹ نے اپنے تمام دوست احباب اور رشتہ داروں کو شادی کے دعوت نامے بھیج دیے ہیں، انعام بٹ کی زندگی کی یادگار تقریب یعنی شادی کارڈ کو پہلوانی گرج کا ماڈل بنایا گیا ہے۔

Related Posts