ایرانی میزائل حملے میں 47 اسرائیلی زخمی، ریسکیو ادارے کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Iranian missile attack injures at least 47 Israelis: Rescuers
FILE PHOTO

تل ابیب: اسرائیلی ہنگامی امدادی ادارے ماگن ڈیوڈ آدوم نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں میں 47 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں وہ شہری بھی شامل ہیں جو بمباری کے دوران پناہ گاہوں کی تلاش میں زخمی ہوئے۔

جمعرات کو جاری کردہ بیان میں ایم ڈی اے نے بتایا کہ تین افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو دیگر کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔

مزید 42 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، جن میں زیادہ تر زخم شیلنگ کے ٹکڑوں اور دھماکوں کے اثرات سے لگے۔ ریسکیو سروس نے یہ بھی بتایا کہ 18 شہری اس وقت زخمی ہوئے جب وہ بم شیلٹرز کی طرف بھاگ رہے تھے۔

یہ تازہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تفصیل اسرائیلی زیر قبضہ علاقوں پر ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے مسلسل حملوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ ایران نے یہ کارروائی اسرائیلی حملوں کے جواب میں کی، جن میں ایرانی علاقوں میں کئی ہلاکتیں ہوئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ایران کی جانب سے ایک اور میزائل حملہ اسرائیل پر کیا گیا۔ یہ حملے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے ساتویں دن بھی جاری رہے، جس کا آغاز گزشتہ جمعہ کو ایران پر اسرائیلی حملوں سے ہوا تھا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نے رپورٹ کیا کہ میزائل تل ابیب کے اوپر سے گرجتے ہوئے گزرے ، جبکہ سرکاری ٹیلی ویژن پر ملک کے تجارتی مرکز کی براہ راست جھلکیاں نشر کی گئیں۔

جمعرات کی صبح اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، جب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ ایران کی طرف سے میزائلوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔

فوج کی جانب سے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا گیا کہکچھ دیر قبل اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجے، جب ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی گئی۔

Related Posts