غیر قانونی سمز کی ایکٹیویشن کے نیٹ ورک کا سراغ، ایک گرفتار، سیلولر کمپنی بھی ملوث

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کراچی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم راشد ایوب کو گرفتار کیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل آلات اور دیگر قابل جرم مواد برآمد ہوا ہے۔ مشتبہ مقام پر چھاپہ مار کارروائی مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کی گئی۔

حکام کے مطابق، پنجاب اور اندرون سندھ کی خواتین کے شناختی کارڈز پر غیر قانونی طور پر سمز کی ایکٹیویشن کی نشاندہی کی گئی۔ یہ سمز کراچی میں ایک نجی سیلولر کمپنی کی فرنچائز پر غیر قانونی طریقے سے فعال کی گئی تھیں۔

ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا کہ مارچ 2025 کے دوران ملزم نے مذکورہ فرنچائز کے سی آر ایم پورٹل کے ذریعے 1069 سمز غیر قانونی طور پر فعال کیں جن میں سے 895 سمز خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری کی گئیں۔

تفتیش کے دوران فرنچائز مالک اور سیلولر کمپنی کے برانچ منیجر کا کردار بھی جرم میں ملوث پایا گیا۔ معاملے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts