اب پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا! ایران اور اسرائیل کے فضائی حدود پر مکمل کنٹرول کے دعوے! کون سچا اور جھوٹا کون؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Iran takes full control of Israel’s airspace, claims news agency
ONLINE

ایرانی خبر رساں ادارے ایرنا نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ ایرانی حملے کے دوران ایران کی فضائیہ نے اسرائیل کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یہ دعویٰ پاسداران انقلاب کے جاری کردہ ایک بیان کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آج کے حملے نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم اسرائیل کی فضاؤں پر مکمل گرفت حاصل کر چکے ہیں اور اسرائیلی شہری ایرانی میزائل حملوں کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہیں۔

ادھر ایرانی خبر رساں ادارے مہر نے اطلاع دی ہے کہ پاسداران انقلاب نے تل ابیب کے علاقے نوے زیدک کے مکینوں کو فوری انخلا کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے دو میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

اس کے برعکس اسرائیلی افواج کا دعویٰ ہے کہ حالیہ کارروائیوں کے بعد انہوں نے ایران کے دارالحکومت تہران کی فضاؤں میں بغیر کسی بڑی مزاحمت کے پرواز کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے جس کے بعد اب اسرائیل کے لیے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنانا نسبتاً آسان ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ 13 جون (جمعہ) کو اسرائیل نے ایران میں متعدد فوجی اور جوہری تنصیبات پر مربوط فضائی اور ڈرون حملے کیے تھے جس کے جواب میں تہران نے بھی شدید جوابی کارروائی کی۔ اس کے بعد سے خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

Related Posts