مردان: 21 برس پہلے پسند کی شادی کرنے والی بہن بھائی کے ہاتھوں شوہر سمیت قتل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی فوٹو

مردان میں جنونی شخص نے اکیس برس پہلے پسند کی شادی کرنے والی بہن اور اس کے شوہر کو بیٹوں کے ساتھ ملکر قتل کردیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

مردان کے علاقے فاطمہ روڈ ملیانوں کلے میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جہاں گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے بیٹوں کے ساتھ ملکر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔

مقتولہ فرزانہ نے اکیس برس پہلے پسند کی شادی کی تھی۔ وہ شوہر ظفراقبال کے ساتھ فیصل آباد سے بھائی کے گھر مہمان بن کر گئی تھی۔ جہاں مبینہ طور پر ملزم نے بیٹوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقتول ظفر اقبال کے بھائی مظہر اقبال کی مدعیت میں سربلند، منیر، زیارت شاہ، عمر اور اسد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان کا تعلق نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ سے ہے۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں۔

Related Posts