ایران کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،تمام فوجی محفوظ ہیں ، امریکی صدر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US president on iran
US president on iran

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ایرانی حملے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، ہمارے تمام فوجی محفوظ رہے اور کوئی امریکی زخمی نہیں ہوا لیکن فوجی اڈوں کومعمولی نقصان پہنچا، نیٹو بھی ایران  تنازعہ پر آگے بڑھے اور اپنا کردار ادا کرے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کسی بھی چیز کیلئے تیار ہے، ایران اپنی ایٹمی سرگرمیاں روکے، ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی اڈوں پر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور احتیاطی تدابیر کی وجہ سےامریکا اور عراق کے تمام فوجی محفوظ ہیں، امریکی افواج کسی بھی قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں، نیٹو بھی ایران تنازعہ پر آگے بڑھے اور اپنا کردار ادا کرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے حکم پر امریکی فوج نے قاسم سلیمانی کو قتل کیا کیونکہ وہ کئی امریکیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار تھے، سلیمانی امریکی مفادات پر حملے کی پلاننگ کر رہے تھے، جنرل سلیمانی نے دہشت گرد اور حزب اللہ کو ٹریننگ دی، انھیں بہت پہلے ہی مار دینا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا پر واضح کردیا کہ کسی بھی قسم کی کارروائی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، آیت اللہ خامنہ ای

انہوں نے کہا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کی معاونت کرتا رہا، اس کے رویے کو ایک حد تک برداشت کیا گیا، خود اپنے ملک میں بھی ایران نے اپنے عوام پر سخت اور جابرانہ تسلط قائم کررکھا ہے،ایران میں حالیہ ہونے والے مظاہروں میں سیکڑوں ایرانی شہریوں کو احتجاج کرنے پر قتل کردیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے حال ہی میں بحری جہازوں اور سعودی تنصیبات پر حملے کیے تھے، حالیہ دنوں میںایران نے 2 امریکی ڈرون بھی تباہ کیے، تہران نے معاہدے کے بعد یمن، لبنان، افغانستان اور عراق میں تباہی مچائی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کو فوری طور پر روکنا اور دہشت گردی کی حمایت کو ختم کرنا ہوگا،انہوں نے اتحادی ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایران کے ساتھ ایک معاہدہ کرنا ہوگا تاکہ ہم دنیا کو محفوظ اور پرامن بناسکیں۔

Related Posts