آج تیسری برسی! عامر لیاقت دنیا سے رحلت کے بعد بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Third death anniversary of Aamir Liaquat being observed today
FILE PHOTO

سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی وفات کو آج تین سال مکمل ہو گئے، مرحوم کی یادیں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

ٹک ٹاکر دانیا شاہ سے شادی کے بعد عامر لیاقت کی زندگی مشکلات سے دوچار رہی اور وہ 9 جون 2022 کو کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ پوسٹ مارٹم یا تحقیقاتی رپورٹس کے باوجود، موت کی کوئی حتمی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

عامر لیاقت کی بیٹی دعاء عامر نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرائی مگر تین سال گزر جانے کے باوجود تحقیقات میں کوئی بڑی پیش رفت نہ ہو سکی۔

مرحوم اینکر کے بچے اُن افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں جنہوں نے عامر لیاقت کی غیراخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔

دوسری جانب دانیا شاہ نے وراثت میں حصہ طلب کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ عامر لیاقت کے بچوں اور پہلی بیوی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ 2022 میں دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چند ماہ بعد، عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا تھا۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ نوجوانی میں انہوں نے صحافت کے میدان میں قدم رکھا اور مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا۔

بعدازاں انہوں نے نجی ٹی وی چینلز پر بطور اینکر شہرت حاصل کی اور اپنی پیشکش اور گفتگو کی مہارت سے ملک گیر مقبولیت حاصل کی۔

Related Posts