امریکی خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Twins Are Born To An American Woman Twice A Year

فلوریڈا: امریکا کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام بیچ کی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2بار محض چند ماہ کے وقفے سے جڑواں بچوں کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کردیا۔

الیگزینڈریا ولسن نامی خاتون کے ہاں 2019میں 2بار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔رپورٹ کے مطابق پہلی بار خاتون کے ہاں نارمل ڈیلیوری کے دوران مارچ 2019 میں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی تو خاتون انتہائی خوش دکھائی دیں۔

چند ہفتوں بعد ہی ڈاکٹرز نے خاتون کو بتایا کہ وہ جڑواں بچوں کے حمل سے ہیں تو وہ حیران رہ گئیں۔رپورٹ کے مطابق الیگزینڈریا ولسن نے سال 2019 میں ہی دوسری بار 27 دسمبر کو ایک بار پھر جڑواں بچوں کو جنم دیا اور دوسری بار خاتون کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

امریکی میگزین پیپلز نے اپنی رپورٹ میں ایک اور مقامی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خاتون کے ہاں دوسری بار بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔

ایک ہی سال میں 2بار بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں ان کی دادی اور نانی کے علاوہ کسی نے بھی جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی دادی اور نانی کے ہاں ہونے والے جڑواں بچوں کی موت ہوگئی تھی تاہم وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے ہاں ایک سال میں 2 بار جڑواں بچے ہوئے اور تمام کے تمام زندہ ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ مہوش حیات کا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ”مرد” بننے کا مشورہ

خاتون کے مطابق وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار جڑواں بچوں کی پیدائش دادی اور نانی کی دعاں کا اثر ہے اور ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے ان کی دادی اور نانی کے مرے ہوئے بچوں کی جگہ پیدا ہوئے۔

خاتون کے ہاں ایک ہی سال میں 2 بار بچوں کی پیدائش سے کئی لوگ حیران ہیں جب کہ ڈاکٹرز بھی اس عجیب مسئلے پر حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی خاتون سے قبل گزشتہ برس مارچ میں ایک بنگلہ دیشی خاتون کے ہاں بھی ایک ہی سال میں دوسری بار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

بنگلہ دیش کی 20 سالہ عارفہ سلطان نے فروری 2019 میں بچے کو جنم دیا تھا تاہم بعد ازاں مارچ 2019 میں خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

Related Posts