کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز مشرق وسطی میں کشیدگی کے اثرات کے باعث 100 انڈیکس ایک مرتبہ پھر مندی کی لپیٹ میں آگیا، حصص مارکیٹ 546.91 پوائنٹس گر گئی۔
مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی کے باعث آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 546.91پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی، مندی کے باعث 6 حدیں گر گئیں۔جن میں 41900، 41800، 41700، 41600، 41500، 41400 کی حدیں شامل ہیں۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس 608.23 پوائنٹس بڑھ کر 41904.47 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا جبکہ حصص کی مالیت 61 ارب بڑھ گئی تھی۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پاک آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا