اسٹاک مارکیٹوں میں مندی، پاکستان میں 100 انڈیکس 546.91پوائنٹس گر گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Stock market plummets over regional tensions

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز مشرق وسطی میں کشیدگی کے اثرات کے باعث 100 انڈیکس ایک مرتبہ پھر مندی کی لپیٹ  میں آگیا، حصص مارکیٹ 546.91 پوائنٹس گر گئی۔

مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی کے باعث آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 546.91پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی، مندی کے باعث 6 حدیں گر گئیں۔جن میں 41900، 41800، 41700، 41600، 41500، 41400 کی حدیں شامل ہیں۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور 100 انڈیکس 608.23 پوائنٹس بڑھ کر 41904.47 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا جبکہ حصص کی مالیت 61 ارب بڑھ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پاک آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

آج  کاروبار کا آغاز ہی غیر یقینی صورتحال سے شروع ہوا جس کی وجہ سے پہلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس 200 پوائنٹ گر گیا اورانڈیکس 41710.48پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا تاہم اگلے گھنٹے کے دوران انڈیکس میں تیزی کی واپسی ہوئی اور صبح گیارہ بجے 41838.8 پوائنٹس کی سطح پر دوبارہ لوٹ آیا۔

تاہم ایران کی طرف سے بغداد میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے کی خبروں نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کو زیراثر لے لیا، جس کے باعث دنیا بھر میں ہلچل مچ گئی اور انویسٹرز نے سرمایہ لگانے سے ہاتھ روکتے ہوئے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل شروع کر دیا۔

مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک موقع پر انڈیکس 41173.95 پوائنٹس کی سطح پر بھی پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کا اختتام 546.91 پوائنٹس کی مندی کے بعد 41357.56پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری روز کاروبار کے دوران 1.32 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 20 کروڑ 92 لاکھ 75 ہزار 800 شیئرز کا لین دین ہوا، انویسٹرز کی طرف سے شیئرز کے فروخت کو ترجیح دی گئی۔

Related Posts