اداکار منیب بٹ کا اونٹ فرار ہوگیا، ویڈیو نے دھوم مچادی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

اداکار منیب بٹ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کے لیے ایک اونٹ خریدا، مگر یہ اونٹ صرف گھر تک ہی محدود نہ رہا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک اونٹ کو رسی تڑا کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ خوبصورتی سے سجا ہوا اونٹ دراصل منیب بٹ اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایمن خان کا تھا۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گلی میں موجود لوگ اونٹ کے اچانک بھاگنے سے خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر دوڑ رہے ہیں، جبکہ اونٹ تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اس دلچسپ ویڈیو کو منیب بٹ کی سالی اور معروف اداکارہ منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا اور ہنستے ہوئے ایمن خان اور منیب بٹ کو ٹیگ کر کے لکھاکہ “آپ کا اونٹ تو وائرل ہوگیا۔

اس واقعے کی تصدیق خود منیب بٹ نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک روز قبل پیش آیا جب سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ معلوم ہوا کہ چند بچوں نے اونٹ کو پتھر مارے، جس سے وہ ڈر گیا اور رسی تڑاکر بھاگ کھڑا ہوا۔

منیب بٹ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو قربانی کے جانوروں سے نرمی اور احترام سے پیش آنے کی تربیت دیں تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ اداکار نے اپنے وی لاگ میں قربانی کے جانور کی خریداری، اسے گھر تک لانے اور اس موقع پر پیش آنے والے دلچسپ لمحات بھی اپنے چاہنے والوں سے شیئر کیے۔

Related Posts