پاکستان کی کیش لیس معیشت کی جانب پیش قدمی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

ملک میں کیش لیس معیشت کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے فروغ پر اتفاق ہو گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، اجلاس میں ریٹیل، سروسز اور سرکاری لین دین میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو آسان بنانے پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے ‘راست’ ادائیگی نظام کے ذریعے ایک مربوط اور صارف دوست پلیٹ فارم کے قیام کی حمایت کی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک گیر سطح پر نافذ کیا جائے گا، تاکہ عوام کو ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک آسان رسائی حاصل ہو سکے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کو کم نقدی (low-cash) اور بالآخر کیش لیس معیشت میں تبدیل کرنا ہے۔

کیش لیس معیشت کیوں ضروری ہے؟

کیش لیس معیشت سے نہ صرف مالی شمولیت (financial inclusion) کو فروغ ملتا ہے، بلکہ محفوظ، تیز تر اور شفاف مالی لین دین بھی ممکن ہوتا ہے۔ یہ نظام ان افراد کو بھی مالی نظام میں شامل کرتا ہے جو دور دراز یا غیر مربوط علاقوں میں روایتی بینکنگ سہولیات سے محروم ہیں۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے چوری، ضیاع اور کرپشن کے خطرات میں کمی آتی ہے اور معیشت میں مزید شفافیت پیدا ہوتی ہے۔

Related Posts