کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل میڈیا پر سرگرم فنکارہ ریحام رفیق ایک حالیہ ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں آ گئی ہیں جس میں وہ ایک متنازع رقص چیلنج میں حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔
ریحام رفیق نے شیک اِٹ ٹو دی میکس نامی ٹک ٹاک ڈانس چیلنج کے تحت ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مبینہ طور پر ایک باتھ روم میں رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ ویڈیو جیسے ہی سامنے آئی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں اور تنقید کا طوفان برپا ہو گیا۔
بعض صارفین نے ویڈیو کو “غیر ضروری نمائش” اور “نامناسب طرز عمل” قرار دیا جبکہ کئی افراد نے ہنسی مذاق کے انداز میں لکھا کہ “یہ ویڈیو دیکھ کر بے اختیار ہنسی آئی۔” ایک صارف نے تبصرہ کیا: “شادی کے بعد تو کم از کم یہ حرکتیں بند کر دو!” کچھ لوگوں نے ریحام کے شوہر کی خاموشی پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا: “واقعی آپ کے شوہر میں بہت برداشت ہے!”
چند مداحوں نے ویڈیو کو فن کی ایک صورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر فنکار کو اپنی تخلیقی آزادی کا حق حاصل ہے۔
ریحام رفیق پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے فلم “کھیل کھیل میں” سے اپنے کریئر کا آغاز کیا، اور بعدازاں ڈرامہ سیریلز “جھوم”، “کفارہ”، “جڑواں” اور “پرورش” میں مختلف کرداروں سے شہرت حاصل کی۔
حال ہی میں ان کی شادی اداکار و ماڈل شکیب خان سے ہوئی، جس کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئیں۔