ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (DHA) کراچی کی جانب سے اتوار کے روز فیز 8 میں ایک پانچ کلومیٹر طویل “یومِ تشکر ریس” کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔
بون ٹو رن (“Born to Run”) کے عنوان سے ہونے والی یہ پرجوش ریس DHA فیز 8 سے شروع ہو کر مرینا کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے ریس میں شرکت کی اور وطن کے محافظوں کے لیے محبت اور تشکر کا اظہار کیا۔
اس تقریب میں مرد، خواتین، بچے، نوجوان، بزرگ اور افواجِ پاکستان کے اہلکاروں سمیت ہر طبقے سے افراد نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ریس نے صرف ایک اسپورٹس ایونٹ ہی نہیں بلکہ قومی یکجہتی اور جذبۂ حب الوطنی کی خوبصورت تصویر پیش کی۔
منتظمین کے مطابق اس ریس کا مقصد صرف جسمانی صحت کو فروغ دینا نہیں بلکہ قوم کی جانب سے اپنی افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کی قربانیوں کو سراہنے کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔