پاکستان میں ایکس کی سروس بند؟ پی ٹی اے نے حقیقت واضح کر دی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

X to introduce Zoom-like group video calls
(فوٹو؛ فائل)

سماجی رابطے کے مقبول پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس میں اچانک تعطل کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک میں صارفین کو رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی وضاحت سامنے آ گئی ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایکس کی سروس میں یہ رکاوٹ مقامی نہیں بلکہ بین الاقوامی نوعیت کی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق، پلیٹ فارم کو عالمی سطح پر تکنیکی مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث صارفین کو لاگ ان، ٹائم لائن اپ ڈیٹ، اور مواد اپ لوڈ کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق، پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، بھارت، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک سے بھی صارفین نے ایکس کی سروس متاثر ہونے کی شکایات کی ہیں۔ سروس میں یہ تعطل عارضی ہے اور بین الاقوامی سطح پر ماہرین اس خرابی کو دُور کرنے میں مصروف ہیں۔

صارفین نے ایکس پر (جو خود متاثر ہے) اور دیگر پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور ریڈٹ پر شکایات درج کروائیں کہ وہ نہ تو نئی پوسٹس دیکھ پا رہے ہیں اور نہ ہی پیغامات بھیجنے کی سہولت فعال ہے۔

Related Posts