محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی آنکھوں کا معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن سندھ کو اسکولوں میں تعاون کی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی طرف سے اسکولوں کے لئے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں آنکھوں کے معائنے کے لیے این جی او کو این او سی دے دیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع کے اسکولوں میں طلبا کی آنکھوں کی اسکریننگ اور عینک کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف ایڈوائزر کریکولم ونگ ڈاکٹر فوزیہ خان کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے بچوں کی بینائی متاثر ہوتی ہے، اسکول سربراہان تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ بچے بینائی سے محرومی سے بچ سکیں۔