طلبہ کیلئے خوشخبری! سندھ میں یکم جون سے اسکول و کالجز کی چھٹیاں شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

govt Announces Summer Vacations Schedule for Schools and Colleges
Britishcouncil.pk
صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، کراچی سمیت صوبے بھر میں یکم جون 2025 سے اسکول اور کالجز میں چھٹیاں شروع ہوں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیلات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ یہ فیصلہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں پر لاگو ہوگا۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق، تعطیلات کا یہ فیصلہ سندھ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس نے 22 فروری 2022 کو ہونے والے اجلاس میں تعلیمی سال، امتحانات، اور تعطیلات سے متعلق مجوزہ شیڈول مرتب کیا تھا۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے بھی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ ان کے مطابق:گرمی والے علاقوں میں پرائمری اسکولوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔
ہائی اسکول اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔سرد علاقوں کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جولائی سے 31 جولائی تک مقرر کی گئی ہیں۔
خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ یہ تعطیلات بھی سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر لاگو ہوں گی۔اس سے قبل پنجاب کے بعد بلوچستان نے بھی تعلیمی اداروں کے لیے 2025 کے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

Related Posts