کراچی کے علاقے کیماڑی میں جنگل شاہ یارڈ میں بجلی کے پی ایم ٹی چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو یارڈ کے منیجر نے جوابی فائرنگ میں زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال کے قریب جنگل شاہ یارڈ میں چوری کرنے والے ایک ملزم کو یارڈ کے منیجر نے جوابی فائرنگ میں زخمی کر دیا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق پی ایم ٹی چوری کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو شہری کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا، جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزم اور اس کے ساتھیوں نے ایک بکجلی کا پی ایم ٹی چوری کی کوشش کی تھی، جس پر وہاں موجود یارڈ منیجر نے مزاحمت کی اور ملزم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے علاقے میں کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزم کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے ایک پستول برآمد کیا گیا، گرفتار ملزم کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، فوری طور پر ملزم کی شناخت نہیں کی جا سکی۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے میں پی ایم ٹی چوری کی وارداتیں حالیہ ہفتوں میں بڑھ چکی ہیں، اور یہ واقعہ شہریوں میں خوف و غصے کی لہر پیدا کر رہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ایک شہری نے قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی جس پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ فائرنگ “سیلف ڈیفنس” کے زمرے میں آتی ہے یا نہیں۔