بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی، افواج پاکستان کی شہرت آسمان کی بلندیوں پر پہنچ گئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Pakistan military gets social media boost after India flare-up
ONLINE

گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی مختصر جھڑپ کے بعد افواج پاکستان کی عزت اور شہرت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فوج کو یہ پذیرائی خاص طور پر نوجوان نسل سے حاصل ہو رہی ہے جو کہ پاکستان کی 24 کروڑ آبادی میں سے تقریباً دو تہائی پر مشتمل ہے، جن کی عمر 30 سال سے کم ہے۔

ڈیجیٹل حقوق کی سرگرم کارکن نگہت داد کے مطابق چونکہ 1999 کے بعد ایٹمی طاقتوں کے مابین کوئی بڑی جنگ نہیں ہوئی اس لیے آج کی نوجوان نسل زیادہ تر دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میدان کی لڑائی سے واقف تھی۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایاکہ بدھ 6 مئی کو جب بھارتی حملے شروع ہوئے تو، “پہلی بار انہوں نے خود اپنے شہروں حتیٰ کہ دارالحکومت اسلام آباد میں، گولوں، دھماکوں اور ڈرون حملوں کی آوازیں سنیں اور ڈرونز کو اپنے گھروں کے اوپر پرواز کرتے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات نے ایک جذباتی ردعمل کو جنم دیا “ایک ایسا ہمسایہ، جو دہائیوں سے ہمیں دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہرا رہا تھا، اب ہم پر حملہ آور ہو گیا۔”

بھارت نے اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ایک مہلک حملے کے لیے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایاجسے اسلام آباد نے بار بار مسترد کیا۔ اس کے بعد بھارتی حملے شروع ہوئے۔

پاکستانی جوابی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک صارف نے مذاق میں کہا کہ فوج نے بولی وڈ کو دنیا کے سامنے پکا دیا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ہمارے جنرلز پر تو بھارتی بھی فدا ہو جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر رومانوی انداز میں پیش کیے گئے فوجی اور پائلٹس کی تصاویر دلوں کے ایموجیز کے ساتھ وائرل ہو گئیں۔

سوشل نیٹ ورک ایکس پر پاکستان میں تقریباً ایک سال سے پابندی تھی جو بھارتی حملوں کے ساتھ ہی بحال کی گئی۔ فوج نے نوجوان “سائبر اور انفارمیشن واریرز” کی کاوشوں کو سراہا۔

یہی پلیٹ فارم 2024 کے عام انتخابات کے دوران اس وقت بند کیا گیا تھا، جب فوج مخالف جذبات عام ہونے لگے تھے۔ پاکستان میں طویل عرصے سے خیال کیا جاتا ہے کہ فوج اصل قوت ہے۔

9 مئی 2023 کو فوج کے خلاف ہونے والے فسادات کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے سینکڑوں حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

10 مئی 2025 کو پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا اور اب پاکستان میں اس دن کو “یومِ معرکہ انصاف” کے طور پر منایا جائے گا۔

ملک بھر میں ریاستی و نجی سطح پر لگائے گئے پوسٹرز پر تحریر ہے: “ہم اپنی فوج کے ساتھ ہیں”۔

فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر جن پر ماضی میں اپوزیشن کی جانب سے تنقید ہوتی رہی، اس جھڑپ کے دوران پس منظر میں رہے اور صرف فوج یا حکومت کے ترجمان ہی سامنے آئے۔

سب سے زیادہ مقبولیت جس فوجی افسر کو ملی وہ ہیں ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد جو فضائیہ کے ترجمان ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارت کے تین فرانسیسی رافیل طیارے مار گرائے۔

اگرچہ ایک یورپی فوجی ذریعے نے تین طیاروں کی تباہی کو “انتہائی غیر ممکن” قرار دیا تاہم یہ تسلیم کیا کہ “ایک طیارے کی تباہی ممکن ہے”۔

اورنگزیب احمد نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ رافیل واقعی ایک طاقتور طیارہ ہے، اگر اسے ٹھیک استعمال کیا جائے۔

نگہت داد کے مطابق نوجوان پاکستانیوں نے بھارتی جھوٹ اور پروپیگنڈے کا جواب میمز اور طنز سے دیا جس کے بعد بھارت نے پاکستانی شخصیات کے درجنوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیے۔

انہوں نے کہاکہ یہ میمز، ظاہری مزاح کے پیچھے، ایک بیانیہ، معلومات اور حمایت کا ذریعہ بن گئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی دن پاکستان کی سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو سویلینز پر مقدمات چلانے کی اجازت دی لیکن بھارت کے ساتھ محاذ آرائی کی وجہ سے اس پر عوام کی توجہ نہیں جا سکی۔

معروف محقق مائیکل کوگل مین کے مطابق کہ یہ بحران فوج کے لیے فائدہ مند رہا۔ اس نے قوم کو اپنے ارد گرد اکٹھا کیا اور خود کو محافظ کے طور پر پیش کیا جو کہ فوج کی شناخت اور قانونی حیثیت کے لیے اہم کردار ہے۔

Related Posts