کراچی میں شدید گرمی کی لہر، پانچ روز تک ہیٹ ویوو کا خدشہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
WEATHER
FILE PHOTO

محکمہ موسمیات پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی آج سے آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہریعنی ہیٹ ویوو کی لپیٹ میں رہے گا۔

پی ایم ڈی نے شہریوں کے لیے باضابطہ ہیٹ ویوو الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے تحت شہر میں نمی کی شرح 70 سے 80 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فضا میں نمی کے بلند تناسب کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ محسوس ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہے گا لیکن محسوس شدہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جو خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور کھلی جگہوں پر کام کرنے والوں کے لیے سنگین طبی خطرہ بن سکتا ہے۔

حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ خود کو گرمی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹھنڈی جگہوں پر قیام کریں، ایئر کنڈیشنر یا پنکھے کا استعمال کریں، ہلکے اور کھلے کپڑے پہنیں، جلد کو گیلا رکھنے کے لیے اسپرے بوتل، گیلا تولیہ یا ٹھنڈے پانی سے غسل کا سہارا لیں اور دن کے گرم ترین اوقات میں دھوپ سے بچیں۔

مزید برآں پانی کا زیادہ استعمال کرنے، پیاس لگنے سے پہلے ہی پانی پینے اور جسمانی سرگرمیوں کو صبح یا شام کے نسبتاً ٹھنڈے اوقات میں انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محکمہ موسمیات یا وزارت صحت کی ویب سائٹ اور ایپس کے ذریعے موسم کی صورتحال سے مسلسل باخبر رہیں اور ہیٹ ویوو سے متعلق وارننگز کے لیے الرٹس حاصل کریں۔

Related Posts