پرنس رحیم آغا خان کی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prince Rahim Aga Khan offers mediation to de-escalate Pak-India tensions
File photo by Dawn News

آغا خان پنجم کے طور پر مشہور پرنس رحیم الحسینی آغا خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آغا خان نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو الگ الگ خطوط لکھے ہیں جن میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور موجودہ صورتحال کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ میری دعا ہے کہ یہ تنازع پرامن طریقے سے حل ہو تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق آغا خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھی اسی نوعیت کا خط ارسال کیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارتی جارحیت اور معصوم پاکستانی شہریوں بشمول بچوں کی شہادت کے بعد پاکستان آرمی نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی اور ہفتے کی علی الصبح بھارتی فوج کی متعدد عسکری تنصیبات کو تباہ کر دیا۔

Related Posts