ایہہ پتر ہٹاں تے نئیں وکدے! امریکی میڈیا نے پاکستانی افواج کو دنیا کی بہترین فورسز قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani forces recognized as world’s best by American media
(Image: Business Recorder)

امریکی میڈیا اور دفاعی تجزیہ کاروں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی بری اور فضائی افواج کی مہارت اور صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے پاکستانی افواج کو دنیا کی بہترین فورسز قرار دے دیاہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے پاکستانی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دیا ہے جبکہ معروف امریکی تجزیہ نگاروں نے بھی پاکستانی فضائیہ اور بری فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے۔

اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ امریکی سیاسی ماہر پروفیسر جان میرشائمر نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط اور قابل فوجی طاقت رکھتا ہے اور بھارت کے لیے اس پر فوقیت حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔

پروفیسر میرشائمر کے مطابق بھارت کشمیر کے مسئلے کو فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کر سکتا کیونکہ پاکستان کی عسکری صلاحیت بہت مؤثر ہے جو بھارت کو کسی بھی بڑی برتری سے روکتی ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ پاکستان نے آپریشن “بنیان المرصوص” کا آغاز نمازِ فجر کے وقت کیا۔

اس آپریشن کے دوران، پاکستانی فوج نے بھارتی علاقے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سینٹر کو تباہ کر دیا۔

اسی طرح پٹھان کوٹ کے فضائی اڈوں کو بھی مکمل طور پر نشانہ بنا کر ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ یوری سیکٹر میں بھارت کا فوجی سامان کا گودام بھی تباہ کیا گیا۔

Related Posts