پاکستان کا حملہ، بھارت میں تباہی مچانے والے فتح میزائل سسٹم کے بارے میں جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What is Fatah missile Pakistan attacked India with? Details here
SAMAA TV

پاکستان نے ہفتہ کی صبح بھارت کے خلاف جوابی کارروائی میں جدید ترین “فتح” میزائل سسٹم کا استعمال کیاجسے “آپریشن بنیانُ المرصوص” کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سےفتح2 میزائل داغے گئے جنہوں نے بھارتی فوجی تنصیبات پر تباہ کن اثرات مرتب کیے۔”فتح” میزائل سسٹم کیا ہے؟

پاکستان کا فتح میزائل سسٹم دو اقسام کے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل پر مشتمل ہے:

فتح1: قلیل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل جو 150 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ میزائل دشمن کے قریب موجود خطرات کے خلاف فوری ردعمل کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فتح2: اس نظام کا زیادہ جدید ورژن ہے جس کی حد مار 400 کلومیٹر تک ہے اور یہ پاکستان کو خطے میں دشمن کی کارروائیوں کا مؤثر جواب دینے اور روک تھام کرنے کی غیر معمولی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

فتح 2 کی خاص بات
فتح2 میزائل میں سیٹلائٹ گائیڈڈ ٹارگٹنگ سسٹم موجود ہے جو اسے انتہائی درستگی کے ساتھ مخصوص اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے۔ اس کی بدولت پاکستان نے مخصوص بھارتی فوجی تنصیبات کو ہدف بنا کر بھرپور اور کامیاب حملے کیے۔

آپریشن بنیانُ المرصوص: جوابی حملے کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے ہفتے کی صبح جوابی حملہ شروع کیا، جس میں ابتدائی طور پر تین فتح 2 میزائل داغے گئے جنہوں نے بھارتی سرزمین پر متعدد حساس اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

پاکستانی انٹیلی جنس اور عسکری ذرائع کے مطابق اب تک بھارت کے 20 سے زائد فوجی مراکز پر حملے کیے جا چکے ہیں، جن سے شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ اس کارروائی میں خصوصی طور پر ان تمام فضائی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جن سے پاکستان پر حملہ کیا گیا تھا۔

متاثرہ بھارتی مقامات کی تفصیل:

1۔بیاس (پنجاب):
برہموس میزائل اسٹوریج کی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔

2۔اودھم پور:
فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ
فضائی اڈے کو شدید نقصان

3۔پٹھان کوٹ:
فضائی اڈے پر درست نشانے کے ساتھ میزائل حملہ

4۔جالندھر:
فضائی اڈے پر حملے جاری

5۔گجرات:
متعدد فضائی اڈے اور فوجی مقامات نشانہ بنے
دہلی ریجن:
ہصار کے قریب ایک میزائل کو روک دیا گیا

7۔راجستھان:
فوجی تنصیبات پر میزائل حملے

8۔سری نگر:
فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا

اب تک 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات

9۔چندی گڑھ:
اسلحہ گودام تباہ کر دیا گیا

20 سے زائد بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا
شمالی بھارت میں بڑے پیمانے پر تباہی اور فوجی سرگرمیوں میں رکاوٹ

یہ میزائل حملے پاکستان کی تیز، ٹیکنالوجی سے لیس اور اہداف پر مبنی جوابی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔فتح-2 کا استعمال بھارت کے لیے ایک اسٹریٹیجک پیغام بھی ہے کہ اگر وہ جارحیت کرے گا تو پاکستان کے پاس فوری، مؤثر اور جدید جواب موجود ہے۔

یہ حملے نہ صرف پاکستان کی دفاعی طاقت اور اسمارٹ وارفیئر صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ اس بات کو بھی واضح کرتے ہیں کہ پاکستان اب صرف دفاعی پوزیشن میں نہیں بلکہ حملہ آور تنصیبات پر جوابی وار کرنے کی پوزیشن میں بھی ہے۔

Related Posts