بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری، 5 پاکستانی شہید، متعدد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian Army shelling on LoC martyrs 5 Pakistanis, dozens injured
Aljazeera

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال گولہ باری کرتے ہوئے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہری شہید جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ اور گولہ باری کا یہ سلسلہ رات بھر جاری رہا جو پونچھ ڈویژن کے مختلف علاقوں بشمول راولا کوٹ، حاجیرا، وادی نیلم اور کوٹلی میں دیکھنے میں آیا۔

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور کئی بھارتی چوکیاں خاموش کرا دیں۔

مقامی حکام کے مطابق کوٹلی کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے 4 افراد شہید ہوئے جن میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے۔

10 سے زائد زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی فائرنگ خاص طور پر شہری آبادی کو نشانہ بناتی رہی، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

راولا کوٹ سے بھی دلخراش خبر موصول ہوئی جہاں 22 سالہ اسامہ عشرت جو کوٹلی کے نجم خان کے علاقے کا رہائشی تھا، بھارتی گولہ باری میں شہید ہو گیا۔ افسوسناک طور پر اسامہ کی شادی کو صرف 10 دن گزرے تھے۔

ان کی دو بہنیں بھی اس واقعے میں زخمی ہوئیں۔ قریبی علاقے حاجیرا میں بھی 3 افراد بھارتی فائرنگ میں زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر وادی نیلم میں بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی تیسرے روز بھی جاری رہی، جہاں مختلف علاقوں جیسے شاہ کوٹ، جورا، آٹھمقام، دودنیال، شاردا، کیل اور ہلمت میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپخانے کو خاموش کر دیا۔

بالائی کیل کے علاقے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوا جبکہ بھارتی مارٹر گولے نادرا آفس کیل پر بھی گرے، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ضلعی اسپتال آٹھمقام میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

Related Posts