پاک بھارت کشیدگی: اسٹاک مارکیٹ زبردست گراوٹ کا شکار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
PSX crashes as KSE-100 drops over 5,000 points
FILE PHOTO

منگل اور بدھ کی درمیانی شپ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز کھلتے ہی زبردست گراوٹ کا شکار ہوگئی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5016 اعشاریہ 43 پوائنٹس کی کمی آئی اور انڈیکس 108552اعشاریہ 07 پر بند ہوا جو پچھلے سیشن میں 113568اعشاریہ 50 پوائنٹس تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری طاقت رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی۔ اس زبردست کمی کے بعد کاروبار عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں وسیع سطح پر فروخت کا دباؤ تھا جس میں اہم شعبوں جیسے کمرشل بینک، تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل تھے۔

انڈیکس پر اثر انداز ہونے والی کمپنیاں جیسے او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، حبکو، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی سرخ نشان میں تجارت کر رہی تھیں۔

انڈین میزائل حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے چھ مختلف مقامات پر کم از کم 26پاکستانی شہید اور 45زخمی ہوئے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بدھ کی صبح پریس کانفرنس میں بتائی۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی میزائل حملے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد شہروں میں کیے گئے۔پاکستانی فوج نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے اور جوابی کارروائی کی۔

Related Posts