سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کی مزید معلومات لیک، دیکھئے کیا کچھ شامل ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے ماڈل کے حوالے سے لیک کا سلسلہ جاری ہے، فوٹو فون ورلڈ

سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کے حوالے سے معلومات لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈیوائس کی لانچ کے حوالے سے دستاویز لیک ہوئی تھی جبکہ آج اس کے متعلق مزید معلومات لیک کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین لیک میں ایس 25 ایچ کے متعلق بتایا گیا ہے کہ جرمنی میں 256 جی بی ورژن کی قیمت 1249 یورو جبکہ 512 جی بی ورژن کی قیمت 1369 یورو ہوگی۔

لیک میں مزید بتایا گیا کہ فون میں 6.7 انچ کی 1440×3120 AMOLED اسکرین نصب ہوگی جس کا ری فریش ریٹ 120 ہرٹز ہوگا۔ فون میں ایک فنگر پرنٹ سینسر بھی لگا ہوگا۔ اسکرین پر کورننگ گوریلا گلاس سیرامک 2 جبکہ پشت پر گوریلا گلاس ورچو 2 کی شیٹ لگی ہوگی جبکہ فریم ٹائٹینیم کا بنا ہوگا۔

ڈیوائس میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ پروسیسر لگا ہوگا اور اس کے ساتھ 12 جی بی ریم ہوگی۔

مرکزی کیمرا 200 میگا پکسل اور f/1.7 اپرچر اور او آئی ایس جبکہ الٹرا وائڈ کیمرا 12 میگا پکسل اور f/2.2 اپرچر کا ہوگا۔

ہینڈ سیٹ آپریٹنگ اینڈرائڈ 15 کے ساتھ لانچ کیا جائے گا جس میں ون یو آئی 7 شامل ہوگا۔

Related Posts