ایران نے قم کی مسجد پر سرخ جھنڈا لہرا دیا، جنگ کے خدشات سراٹھانے لگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران نے قم کی مسجد پر سرخ جھنڈا لہرا دیا، جنگ کے خدشات سراٹھانے لگے
ایران نے قم کی مسجد پر سرخ جھنڈا لہرا دیا، جنگ کے خدشات سراٹھانے لگے

پاکستان کے ہمسایہ و برادر اسلامی ملک ایران نے اپنے تاریخی شہر قم کی مسجد پر سرخ جھنڈا لہرا دیا ہے جس کے بعد امریکا ایران جنگ کے خدشات سر اٹھانے لگے۔

قم کی مسجدِ جمکران پر سرخ علم لہرانے کا مطلب ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ہے کہ ہم امریکا سے جنگ کے لیے تیار ہیں۔نہ صرف حکومت بلکہ عوام بھی امریکا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق سرخ جھنڈا لہرانے کے دو مطلب لیے جاسکتے ہیں۔ اوّل یہ کہ ہم فوج کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ دوسرا یہ ہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے اور دشمن کا سامنا کرنے کے لیے ہم تیار ہیں۔

یادرہے کہ اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے جارحیت کی تو ہم ایران کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے ایران پر میزائل حملہ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ 

 امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا  کہ اگر ایران نے امریکی بیسز کو نشانہ بنایا تو کم از کم 52 ایرانی مقامات ہمارے نشانے پر ہیں جنہیں کسی بھی وقت میزائل سے ہٹ کیا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ہمیں بڑی بے باکی سے مخصوص امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ان کے دہشت گرد لیڈر (جنرل سلیمانی) کو نشانہ بنایا جس کا وہ بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  52 ایرانی مقامات ہمارے نشانے پر ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ

Related Posts