وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی کو پاکستان آمد کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی کو پاکستان آمد کی دعوت
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی کو پاکستان آمد کی دعوت

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے الیکٹرک کاریں بنانے والی  امریکی کمپنی کو پاکستان آمد کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی اگلی منزل پاکستان ہونی چاہئے۔ 

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دعوتی پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 68 فیصد لوگ ہمارے قریب رہتے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد سے ساڑھے 3 گھنٹے کی فلائٹ پر دنیا کی 68 فیصد آبادی رہائش پذیر ہے، ہم آپ سے 10 سال تک ٹیکس بھی نہیں لیں گے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کو فیکٹری سیٹ اپ کے لیے کسٹم فری برآمدات کی اجازت دی جائے گی۔ ایسی پیشکش آپ کو دنیا کا کوئی دوسرا ملک نہیں کرسکتا۔

فواد چوہدری نے الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی کو پاکستان آمد کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ تیسرا بڑا ملک ہے جو دنیا کو فری لانس سافٹ وئیر برآمد کرتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے کہا  کہ نام نہاد صحافی جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے، ایف آئی اے سائبر ونگ فعال کردیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا سائبر ونگ فعال کردیا، بڑے بلیک میلر صحافی جیل میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نام نہاد صحافی  قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ فواد چوہدری 

Related Posts