کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے19ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے، ملزمان لے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمدہوئی ہے۔
ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق رینجرزنے بریگیڈ،رسالہ،جیکسن،فیروزآباد،شاہ لطیف، کورنگی اورکالا کوٹ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 16ملزما ن محمد ریحان، شہروز عرف ریحان عرف جادو، محمد شہزاد، وقاص علی قریشی،محمد اصف عرف ٹنو، غلام سخی عرف، سعید خان، محمد نیاز، اکرام اللہ عرف اکرامی، شاہ رخ،صداقت علی عرف شنا، عاقب اختر, اسامہ، راجو، جنید عرف کالا، عابد علی اور عامر کو گرفتارکرلیا ہے۔
ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانو نی اسلحہ رکھنے، موٹر سائیکل چوری کرنے،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
مزید پڑھیں:صہیونی زندان میں فلسطینی دو شیزہ کے کپڑے اتارکربرہنہ کر کے تفتیش، آبرو ریزی کاانکشاف