اسرائیلی فوج کی مدد سے ہزاروں یہودی مسجد الاقصیٰ میں داخل ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: وفا)

اسرائیلی فوج کی مدد سے ہزاروں یہودی آباد کارمسجد الاقصیٰ میں داخل ہوگئے، اس دوران فلسطینی مسلمانوں کو بزور طاقت مسجد میں داخل ہونے سے بھی روک دیا گیا۔

یوم فصح پر کے موقع پر ہزاروں یہودی آباد کار مسجد الاقصیٰ میں داخل ہوگئے، اس دوران اسرائیل کی فوج نے مسلمانوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی رکاوٹ پیدا کی۔

خبر رساں ادارے ‘ وفا ‘ کے مطابق اس دوران اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مسجد اقصیٰ کو گھیرے میں لیے رکھا، اسرائیلی فورسز نے یہودی کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی۔

اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ اور اس سے ملحق علاقے فوجی زون میں تبدیل کردیا جبکہیہودیوں کی بڑی تعداد اپنے مذہبی تہوارکیلئےمسجد میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کرکے آئی تھی۔

واضح رہے کہ 12 اپریل سے 20 اپریل  کو یہودی یوم فصح مناتے ہیں۔ یوم فصح 3 ہزار سال پہلے یہودیوں کو مصر سے نکلنے کا موقع ملنے پر منایا جاتا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام یروشلم کے گورنریٹ کے مطابق یوم فصح موقع پر یہودیوں نے مذہبی رسومات بھی مسجد اقصیٰ میں ادا کیں اور باب الرحمہ تک آزادانہ گھومتے رہے۔

اسرائیل کی انتہا پسند مذہبی پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون ساز ‘زوی سکوٹ ‘نے بھی اس موقع پر مذہبی رسومات ادا کیں۔ ہزاروں یہودی مغربی دیوار کے ساتھ مزہبی رسومات ادا کرتے رہے۔ یہ مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کی طرف ہے۔

Related Posts