ہنی سنگھ اور مصری ماڈل ایما بیکر کی دوستی زبان زد عام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Who is Emma Bakr? Honey Singh sparks dating rumors with young Egyptian model
(Image: India Today)

بھارتی گلوکار اور ریپر یو یو ہنی سنگھ ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھارتی میڈیا میں خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 25 سالہ مصری ماڈل اور اداکارہ ایما بیکر کے ساتھ ہنی سنگھ کی قربتوں نے دونوں کے درمیان ممکنہ رومانوی تعلقات کی افواہوں کو جنم دیا ہے۔

اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہنی سنگھ کو ایمابیکر کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں کی کیمسٹری دیکھ کر مداحوں نے قیاس آرائی کی ہے کہ شاید یہ جوڑی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہی ہے۔

جمعرات کے روز، ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک مہنگے ریسٹورنٹ میں ایما کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں ماڈل ان کے بالکل ساتھ بیٹھی ہیں اور جب ریسٹورنٹ کا عملہ سالگرہ کا گیت گاتا اور رقص کرتا ہے تو ایما خوشگوار حیرت کا اظہار کرتی ہیں۔

اس دوران ہنی سنگھ نے ایما کا ہاتھ تھام رکھا ہوتا ہے، اور دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دیتے ہیں۔

 

مزید برآں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ہنی سنگھ نے ایما کو “کلیوپیٹرا” (مصر کی قدیم ملکہ) کہہ کر مخاطب کیاجس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ شاید ہنی سنگھ کو ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔

ایما بیکر کون ہیں؟
ایما بیکر مصر سے تعلق رکھنے والی ایک 25 سالہ ماڈل اور اداکارہ ہیں جو مختلف میوزک ویڈیوز میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، جن میں کئی ہنی سنگھ کے گانے بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایما کو 2023 میں پہلی بار ہنی سنگھ کے ساتھ دیکھا گیا اور اب یہ نئی ویڈیو ان کے تعلقات کی افواہوں کو مزید تقویت دے رہی ہے۔

ایما انسٹاگرام پر خاصی سرگرم ہیں اور ان کے فالورز کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہنی سنگھ کی پہلی شادی شالینی تلوار سے ہوئی تھی جو 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ اس کے بعد وہ اداکارہ ٹینا تھاڈانی کے ساتھ تعلق میں رہے لیکن 2023 کے آغاز میں وہ تعلق بھی ختم ہو گیا۔

Related Posts