اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج اپنے آبائی علاقے میانوالی کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج میانوالی کا دورہ کریں گے جہاں وہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کریں گے ، اس موقع پر آئی جی پولیس وزیر اعظم کو پولیس اسٹیشنز کے حوالے سے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم اپنے دورے کے دوران نمل انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کریں گے،وزیراعظم عمران خان کے دورہ میانوالی کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئےگئے ہیں ، وزیراعظم میانوالی میں پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم نے فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ نیب قانون میں اس لیے ترمیم کی کیونکہ بیوروکریٹس پر تلوار لٹک رہی تھی، نیب قانون کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں فائلیں آگے نہیں چل رہی تھیں اور حکام دستخط کرتے ہوئے ڈرتے تھے۔
مزید پڑھیں: نیب قانون کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں فائلیں آگے نہیں چل رہی تھیں، وزیراعظم