بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو قدس فورس کا نیا کمانڈر مقررکردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Esmail Qaani
Esmail Qaani

تہران: عراق میں امریکی حملے میں قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو قدس فورس کا کمانڈر مقرر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پہلی بار نیشنل سیکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت کی۔آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو قدس فورس کا کمانڈر مقرر کردیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی قدس فورس کے نائب کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے اور ان کا شمار ایران کے اہم عسکری کمانڈروں میں ہوتا ہے اور انہوں نے 1980 کی دہائی میں عراق ایران جنگ کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فضائیہ کے حملے میں قاسم سلیمانی نامی ایرانی کمانڈر سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، امریکا نے بغداد ائیرپورٹ پر واقع کارگو ٹرمینل کے نزدیک آمدورفت کے دوران 2 گاڑیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا ۔

مزید پڑھیں: امریکی فضائیہ کا بغداد ائیرپورٹ پر حملہ، ایرانی کمانڈر سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے

Related Posts