کتوں کے ساتھ جنسی فعل کرنے والا سفاک شخص پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سفاک ملزم کی پڑوسی خاتون کے مطابق وہ 13 کتوں کیساتھ سیکس کرچکا ہے، فوٹو آج

بھارتی دارالحکومت دہلی میں بے زبان جانور کتوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت سے اکثر اوقات ہی عجیب و چونکا دینے والے خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ یہ واقعہ دہلی کے شاہدرہ ضلع کے علاقے کیلاش نگر میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اس شخص کو ہجوم کی جانب سے مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد کتوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کی ایک افسوس ناک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے جسے ملزم کے دوست کی جانب سے ریکارڈ اور بعد ازاں ایکس پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

اسی ویڈیو کے وائرل ہونے پر اس شخص کو گرفتار اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل عوام نے ملزم کے ساتھ مار پیٹ کی اور اس کے کپڑے پھاڑتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی جس میں ملزم نے خود 6 کتوں کے ساتھ بد فعلی کا اعتراف کیا ہے۔

دوسری جانب ملزم کے گھر کے قریب رہائش پزیر ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس شخص نے 13 کتوں کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

Related Posts