امسال ہزاروں عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ، جانئے وجوہات کیا ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرائیویٹ کوٹے میں کمی کا معاملہ سنگین ہوگیا، فوٹو مڈل ایسٹ آئی

پرائیویٹ حج کوٹہ میں کمی کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی شرائط کی عدم تعمیل کی وجہ سے پرائیویٹ حج کوٹے کا فائدہ عازمین کو نہیں پہنچ سکا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجی حج آپریٹرز کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جس کی وجہ سے 89 ہزار 801 کے کوٹے میں سے صرف 12 ہزار 500 کی بکنگ کرائی جا سکی۔ اس کے نتیجے میں 77 ہزار عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ سعودی عرب نے معاہدے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کر دیا، حالانکہ وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج بکنگ کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

پرائیویٹ حج آپریٹرز، سعودی وزارت اور پاکستان حج مشن کے درمیان 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد حکومت نے ٹور آپریٹرز کو 10 جنوری سے رقم سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت دی تھی، جبکہ سعودی عرب نے عازمین کی سہولت کے لیے بکنگ ڈیڈلائن 14 فروری رکھی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ سعودی پالیسی پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔ تحقیقاتی کمیٹی 3 روز میں ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

Related Posts