ڈاکیتی کےد وران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے حاملہ خاتون کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر میں ڈکیت دندناتے پھر رہے ہیں، فوٹو اے آر وائی

کراچی کے علاقے فقیرہ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی، مقتولہ صائمہ 3 بچوں کی ماں تھ

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے تین بچوں کی ماں کو ڈاکوؤں نے گولی مار کر جان لے لی۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی ماری۔

شوہر عرفان نے نجی چینل آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صائمہ حاملہ تھی جسے اسپتال لیکر جارہا تھا، ایک موٹرسائیکل پر 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت ہوئی۔

مقتولہ کے شوہر عرفان نے بتایا کہ ملزمان نے میرا موبائل چھین لیا تھا، اہلیہ صائمہ کا پرس چھین رہے تھے، میری اہلیہ صائمہ نے ڈاکو کو دھکا دیا تو وہ گر گیا۔

شوہر عرفان نے بتایا کہ ملزمان نے میری اہلیہ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتولہ کے شوہر عرفان تفصیلات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے کہ میرے چھوٹے چھوٹے تین بچے ہیں اب ان کو کون سنبھالے گا۔

شوہر نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ڈاکوؤں کو پکڑا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ واضح رہے کہ کراچی میں رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Related Posts