لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں طلبی کے بعد سابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ نیب لاہور میں پیش ہوگئے۔
قومی احتساب بیورو( نیب) نے سابق صوبائی وزیرراناثناللہ کے خلاف آمدن سےزائد اثاثوں سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں، نیب لاہور نے رانا ثنا اللہ کو آمدن سے زائد اثاث جات کیس میں آج طلب کررکھاتھا جس پر رانا ثنااللہ نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو اثاثہ جات کیس میں نیب نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب کے نئے مقدمے سے رانا ثناء اللہ 20 کلو ہیروئین کیس میں بری ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی زیر صدارت پاکستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسکولز کے قیام پر میٹنگ