پاک مسلم الائنس دیوان کے تحت ضیاء الحق کالونی گلشن اقبال ٹاؤن میں شاندار عوامی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں، کارکنان اور علاقہ عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔
پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو عبدالقادر دیوان مہمانِ خصوصی کے طور پر مرکزی ذمہ داران کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے، جن کے استقبال کے لیے مرکزی رہنما عبدالملک عرف چنو بھائی، برانچ صدر محمد فیصل، برانچ جنرل سیکریٹری عبدالحنان، محمد شاہین سمیت دیگر برانچ ذمہ داران اور کارکنان موجود تھے۔
مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا شبیر احمد پولانی، مرکزی چیف آرگنائزر مفتی محی الدین احمد منصوری، سینئر نائب صدر مرکزی پبلک ایڈ کمیٹی محمد شاہ عالم، مرکزی رہنماء محمد ناصر اور ممبر مرکزی پبلک ایڈ کمیٹی اسحاق راہی نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
رحمتیہ کالونی کے عمائدین و ذمہ داران بھی اس روحانی محفل کا حصہ بنے اور مہمانوں کے ساتھ مل کر افطار کیا۔
افطار تقریب کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ممبر مرکزی پبلک ایڈ کمیٹی محمد منیر شاہ نے اپنی سیکورٹی ٹیم کے ہمراہ بچو عبدالقادر دیوان کی حفاظت کے لیے معقول انتظامات سنبھالے۔
یہ تقریب ایک بھرپور سماجی اجتماع ثابت ہوئی، جہاں مہمانوں نے نہ صرف روزہ افطار کیا بلکہ آپس میں تبادلہ خیال بھی کیا اور کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔