آج 17 مارچ 2025 بروز پیر، پاکستان میں سونے کے ریٹس

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold rate in Pakistan today-Monday 17 March 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں معمولی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی کے بعد 3لاکھ 13ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی جو گزشتہ کاروباری روز 314000 روپے تھی۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی کے ساتھ 2لاکھ 68ہزار 947 روپے ہو گئی جو پہلے 2لاکھ 69ہزار 204 روپے تھی۔

22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 236 روپے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 246543 روپے پر آ گئی جو پہلے 246779 روپے تھی۔

چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 3530 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 3026 روپے پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی کے بعد 2984 ڈالر فی اونس ہو گئی جو اس سے پہلے 2988 ڈالر تھی۔ دوسری جانب چاندی کی بین الاقوامی قیمت 33اعشاریہ 86 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

اتوار کے روز مارکیٹ بند ہونے کے باعث نئے سونے کے نرخ آج دوپہر 2 بجے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔ اس وقت تک درج ذیل قیمتیں مختلف شہروں میں لاگو ہوں گی۔

Gold rate in Pakistan today- Monday17 March 2025: 
City Gold per Tola Gold per 10 Grams
Karachi Rs 313,700 Rs 268,947
Islamabad Rs 313,700 Rs 268,947
Lahore Rs 313,700 Rs 268,947
Multan Rs 313,700 Rs 268,947
Peshawar Rs 313,700 Rs 268,947

Related Posts