پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف 9وکٹس سے شکست، خوشدل شاہ سوشل میڈیا پر چھا گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوشدل شاہ
(فوٹو: آن لائن)

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 9 وکٹس سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کردیا ہے، تاہم  آج گرین شرٹس کے کھلاڑی خوشدل شاہ کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم کی شکست کے باوجود آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے 30 گیندوں پر 32رنز بنا کر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا، ان کی کارکردگی سے سوشل میڈیا پر نئی بحث نے جنم لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cricwick (@cricwickofficial)

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران خوشدل شاہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ واپسی کی کوشش کی ہے تاکہ کوئی بھی میرے ٹیم میں ہونے پر سوال نہ اٹھا سکے۔ خوشدل شاہ نے بین الاقوامی کرکٹ 2019 میں کھیلنا شروع کی تھی اور پاکستان کی ون ڈے اور ٹی 20 میں نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khel Shel (@khelshel)

چییمپینز ٹرافی 2025 میں خوشدل شاہ پاکستان کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔ 2 اننگز میں 107 رنز بناتے ہوئے خوشدل شاہ کا متاثر کن اسٹرائیک ریٹ 120 بھی عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ خوشدل شاہ نے بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے شبمن گل کا کیچ چھوڑا جو عوام کی تنقید کا باعث بھی بنا۔

حالیہ ٹی 20 میچ میں خوشدل شاہ کی کارکردگی کے بعد مداح اور کرکٹ تجزیہ کار سوشل میڈیا پر خوشدل شاہ کے کردار پر گفتگو کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز پر خوشدل شاہ کی بیٹنگ اور فیلڈنگ کے لمحات پر پوسٹنگ میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Related Posts